ملیر کینٹ میں 6پولیس اہلکاروں پر تشدد ،وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

اہلکاروں کے اغوا کا مقدمہ ایف ڈبلیو او افسر سمیت 3افراد کے خلاف درج کرلیا گیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:30

ملیر کینٹ میں 6پولیس اہلکاروں پر تشدد ،وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے میں مسلح افرادنے 6پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے تشدد بنایا ۔پولیس کے اہلکاروں کے اغوا کا مقدمہ ایف ڈبلیو او افسر سمیت 3افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ،اغوا ،کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :