عز یر بلوچ نے لیاری کے اندرڈان بن کر پر اسرار ز ندگی گزارنے کے بجائے میکر کے طورپر ز ندگی کا آ غاز کیا

والد کا قتل کا بدلہ لینے کیلئے ڈ کیت کے ساتھ مل گیا 2009ء میں جب ر حمان ڈکیت پولیس مقا بلے میں ماراگیاتو عز یر بلوچ کو ان کا جا نشین مقرر کیا گیا ، بیک وقت کئی محا ذ وں پر نظرآ ئے

ہفتہ 30 جنوری 2016 18:20

عز یر بلوچ نے لیاری کے اندرڈان بن کر پر اسرار ز ندگی گزارنے کے بجائے ..

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) لیاری امن کمیٹی کے سربراہ عز یر بلوچ نے کیاری کے اندرڈان بن کر پر اسرار ز ندگی گزارنے کے بجائے ایک کنگ میکر کے طورپراپنی ز ندگی کا آ غاز کیا ان کے والدفیض محمد عروف ماما فیضو کو اغوا کرکے قتل کیا گیا جس کے بعد وہ اپنے والد کا قتل کا بدلہ لینے کیلئے ڈ کیت کے ساتھ مل گیا2009ء میں جب ر حمان ڈکیت پولیس مقا بلے میں ماراگیاتو عز یر بلوچ کو ان کا جا نشین مقرر کیا گیا وہ بیک وقت کئی محا ذ وں پر نظرآ ئے لیاری گینگ وار میں اپنے مخالف ارشد پپوکو پولیس کے سا تھ مل کر پکڑ ا اور قتل کر ڈا لا اور ان کے سر کو کاٹ کر فٹبال بھی کھیلی تودوسرے محاذ پر وہ ایم کیو ایم سے بھی لڑتے ر ہے۔

محبت سندھ ر یلی میں وہ ایاز لطیف پلیجوکے سا تھ تھے مگر اچانک وا پس چلے گئے اور سندھ ر یلی پر حملہ ہو گیاجس میں15افراد جا ں بحق ہو گئے جس میں پی آ ئی اے کی افسر غزالہ صد یقی بھی شامل تھیں پھر ایک و قت ایسا بھی آ یا کہ معروف پولیس افسر چو ھدری اسلم نے ان کے خلاف آ پر یشن کیا تو4پولیس اہلکار اور18لیاری کے باشندے مارے گئے ر حمان ملک ان کے مخالف بنے تو ڈا کٹر ذوالفقار مرزا نے انہیں اپنا بھائی قرار د یا۔

(جاری ہے)

اپنے عروج کے دور میں وہ ایم کیوایم ،ارشدپپو،رحمان ملک،باباڈالہ کے سخت مخالف ر ہے اور پھر اس ارادے سے لندن گئے تاکہ وہ لندن پولیس کو الطاف حسین کے خلاف ثبوت د یں گے مگر وہاں کو ئی کا میابی نہ لے سکے مگر لندن سے مسقط اور بعد ازاں د بئی جاتے ہو ئے گرفتار ہو گئے۔#

متعلقہ عنوان :