فیصل آباد ،ایف ڈ ی اے نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیمزستا ر ہ ویلی اور فیصل گار ڈ ن فیز II کو غیر قا نو نی قرار دیدیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 18:23

فیصل آباد ،ایف ڈ ی اے نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیمزستا ر ہ ویلی اور فیصل ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) ایف ڈ ی اے نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیمزستا ر ہ ویلی اور فیصل گار ڈ ن فیز II کو غیر قا نو نی قرار دے دیا ۔ پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ ا سکیمزستارہ ویلی اور فیصل گا رڈن واقع شیخو پورہ روڈ فیصل آ بادہے جو کہ بغیر منظوری ایف ڈی اے بنائی جا رہی ہیں کو غیر قا نو نی قرار دیتے ہو ئے اسٹیٹ آفیسر ایف ڈ ی اے اعجا ز لطیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کا روائی کر تے ہو ئے تر قیا تی کا م روکوا کرمذکو رہ ہا ؤسنگ اسکیمز کو سیل کر دیا۔

ڈائر یکٹر جنر ل ایف ڈ ی اے یا ور حسین نے ہدایت جا ر ی کی ہیں کہ فیصل آ باد میں تما م پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ کا لو نیاں جو کہ بغیر منظو ر ی ایف ڈ ی اے بنا ئی جا ر ہی ہیں کہ خلا ف ہنگا می بنیا ود ں پر کا ر وائی کر کہ انہیں فو ر ی طو ر پر سیل کیا جائے اور ان کو ہدایات جا ری کی جا ئیں کہ وہ جلد از جلد قا نو نی کاروائی مکمل کر تے ہو ئے ایف ڈ ی اے سے اپنی کا لو نیز کو منظو ر کر وائیں اور مز ید مذکو ر ہ ہا ؤ سنگ اسکیموں با ر ے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایف ڈی اے نے ڈسٹر کٹ کلکٹر کو تحریر کیا ہے کہ ایف ڈی اے سے نا منظور سکیم کے تتمہ جات نہ کاٹے جائیں اور نہ ہی ان کے پلاٹس کی رجسٹریاں کی جائیں تا وقتیکہ یہ سکیم ایف ڈی اے سے منظور نہیں ہو جاتی ۔

(جاری ہے)

اور مزید ایم ڈ ی واسا، مینیجر پلا ننگ اینڈ ڈیزائیننگ فیسکواور جنرل مینیجر سو ئی گیس فیصل آباد کو اس سلسلے میں تحریری کیا گیا ہے کہ مذکو رہ ہا ؤ سنگ سکیم میں پا نی، بجلی اورسو ئی گیس کنکشن نہ د ئیے جا ئیں جب تک کہ مذکو ر ہ سکیم ایف ڈی اے سے با قاعدہ منظوری نہ حا صل کر لے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے سیکشن 12(5) کے تحت کسی بھی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی پلاننگ یا ڈویلپمنٹ اس وقت تک نہیں کی جا سکتی ۔ تاقتیکہ ایف ڈی اے سے اس کی پیشگی منظوری حاصل نہ کر لی جائے ۔ عوام محتاط رہیں کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم اور متذکرہ بالا ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ نہ خریدیں ۔ نقصان کی صورت میں عوام خود ذمہ دار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :