سپریم کورٹ نے بینظیر پھر ’’زندہ‘ کردی ، لارجر بنچ تشکیل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 30 جنوری 2016 18:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 جنوری۔2015ء) پیپلز پارٹی کی قائد بے نظیر بھٹو پر کارساز میں حملے اور دھماکوں سو موٹو کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو 8فروری سے سماعت شروع کرے گا بنچ میں جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس اعجاز افضل خان،جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد ملک شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

18اور 19اکتوبر 2007کو بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر ہونے والے دھماکوں کا نوٹس اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لیا تھا ۔ ان دھماکوں میں 180سے زائد افراد جاں بحق اور 500سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ سپریم کورٹ میں معاملہ کافی عرصہ سے زیر التوا رہنے کے بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرتے ہو ئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے تمام فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :