جاپان نے نئی سوزوی اگنِس متعارف کروا دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جنوری 2016 21:05

جاپان نے  نئی سوزوی اگنِس متعارف کروا دی
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء)جاپان نے نئی سوزوی اگنِس متعارف کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں سوزوکی کمپنی کی جانب سے اگنس نامی نئی گاڑی کا ماڈل متعارف کروا دیا گیا ہے۔ یہ گاڑی آئندہ ماہ یعنی فروری کے وسط میں جاپان اور بھارت کی مارکیٹ کے لیے پیش کردی جائے گی۔ اس گاڑی میں بہت سی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں اگلی جانب 2 اور دائیں و بائیں جانب 1،1 ایئر بیگز، ABS کے ساتھ EBD، لین کی خلاف ورزی پر اطلاع، ESP کے علاوہ اونچائی پر گاڑی چلانے میں سہولت اور اضافی گرفت کی قابلیت بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ڈرائیور کی سہولت کے لیے اگنِس میں چاروں اطراف دیکھنے کے لیے کیمروں کی تنصیب کا بھی انتخاب موجود ہے۔ اس گاڑی کی قیمت 12 سے 15 لاکھ پاکستان روپے کے درمیان ہے۔