ترکی کا روس پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جنوری 2016 22:02

ترکی کا روس پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

انقرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) ترکی نے روس پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ترکی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ روسی جنگی طیارے نے ترکی کی فضائی حدود کی ایک مرتبہ پھر سے خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کی جانب سے روسی طیارے کے پائلٹ کو بار بار تنبیہہ کی گئی تاہم اس کے باوجود اس نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ اس حوالے سے ترک وزیر خارجہ نے روسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگر کسی قسم کی بھی کشیدگی پیدا ہوئی تو اس کا ذمہ دار روس ہو گا۔

متعلقہ عنوان :