جارح مزاج کیوی بلے باز برینڈن میکولم کی پاکستان کیخلاف تیسرے میچ میں شرکت کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جنوری 2016 22:30

جارح مزاج کیوی بلے باز برینڈن میکولم کی پاکستان کیخلاف تیسرے میچ میں ..
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) جارح مزاج کیوی بلے باز برینڈن میکولم کی پاکستان کیخلاف تیسرے میچ میں شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اچھی خبر موصول ہوئی ہے۔ جارح مزاج کیوی بلے باز اور سابق کپتان برینڈن میکولم نے پاکستان کیخلاف تیسرے میچ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد کل کے میچ میں ان کی شرکت کے امکانات روشن ہیں۔

متعلقہ عنوان :