Live Updates

عمران خان اورنج لائن میٹرو ٹرین پر روزانہ تنقید اپنا فرض عین سمجھتے ہیں‘انہیں خواب میں بھی اورنج لائن میٹرو ٹرین نظر آتی ہے‘میٹر و پر تنقید کرنے والے اس کی افادیت سے متاثر ہو کر کے پی کے میں میٹرو بس چلا رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا عمران خان کے بیان پرردعمل

ہفتہ 30 جنوری 2016 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ عمران خان اورنج لائن میٹرو ٹرین پر روزانہ تنقید اپنا فرض عین سمجھتے ہیں۔ میٹر و پر تنقید کرنے والے اس کی افادیت سے متاثر ہو کر کے پی کے میں میٹرو بس چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خواب میں بھی اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس ہی نظر آتی ہے۔ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود اور سہولت کے لیے میگا پراجیکٹ جاری رکھے گی۔زعیم قادری نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا عمران خان کو میٹرو کے نام سے الرجی کیوں ہے۔ عوامی افادیت کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے عوام کے دوست نہیں ہو سکتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات