Live Updates

شہباز شریف نے شہریوں اور پولیس اہلکاروں سے ان کی نشست پرجاکر فردا فردا ہاتھ ملایا

فرض شناسی اور بہادری پرسب کو شاباش اور مبارکباد دی،نقدانعامات بھی دیئے

ہفتہ 30 جنوری 2016 22:58

شہباز شریف نے شہریوں اور پولیس اہلکاروں سے ان کی نشست پرجاکر فردا فردا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جہلم کے علاقے ڈومیلی میں ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے والے مقامی شہریوں اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کے دوران ان کی نشست پر جا کر سب سے فردا فردا ہاتھ ملایا اور اس دلیری اور بہادری پر انہیں شاباش اور مبارکباد دی-وزیر اعلی نے جہلم کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے رہائشیوں عبدالغفور، محمد عثمان، دانیال انجم اور نوید اختر سے پورے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں جبکہ ڈی ایس پی موٹر وے پولیس عبدالرؤف قریشی نے بھی اس واقعہ کے بارے میں بتایا-وزیر اعلی نے کہا کہ آپ نے جس فرض شناسی اور جرأت کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایک مثال ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے -آپ نے کئی قیمتی جانوں کو بچایا ہے -بلا شبہ آپ قوم کے بہادر ثبوت اور ہیروہیں-آپ کا یہ کارنامہ قابل ستائش ہے-اسی جذبے اور عزم کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آگے بڑھنا ہے -وزیر اعلی نے شہریوں اور پولیس اہلکاروں کو نقدانعامات بھی دیئے-

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :