عمر اکمل بھی شاہد آفریدی کے نقش قدم پر چل نکلے

اتوار 31 جنوری 2016 09:13

عمر اکمل بھی شاہد آفریدی کے نقش قدم پر چل نکلے

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے بعد عمر اکمل بھی ان کے نقش قدم پر چل نکلے ، میڈیا کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرنا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز ایک مقامی موبائل فون کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والے تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں نے عمر اکمل سے سوالات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے میڈیا کا سامنا کرنے کی بجائے واپس جانا پسند کیا ۔