آئی پی ایل 2016ء میں ڈی آر ایس استعمال ہونیکا امکان

اتوار 31 جنوری 2016 09:18

آئی پی ایل 2016ء میں ڈی آر ایس استعمال ہونیکا امکان

ممبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31جنوری- 2016ء) آئی پی ایل 2016ء میں ڈی آر ایس استعمال کرنے کا امکان ہے ۔ چیئرمین گورننگ کونسل آئی پی ایل راجیو شکلا نے بتایا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے آئندہ ٹورنامنٹ میں جدید ٹیکنالوجی نافذ کی جاسکتی ہے جس میں ایل بی ڈبلیو کے فیصلوں کیلئے ریفرل کوخارج کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور اس بارے میں غور کیا جا رہا ہے ۔