تیسرا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 31 جنوری 2016 11:41

تیسرا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

آکلینڈ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31جنوری- 2016ء) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتنھڈ کے تحت3وکٹوں سے ہرا کر تین میچز کی سیریز0-2سے اپنے نام کرلی ۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.3اوورز میں 290رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ گرین شرٹس کی جانب سے بابر اعظم 83،محمد حفیظ 76، سرفراز احمد 41اور شعیب ملک 32رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے نے 3، بولٹ اور ہنری نے 2،2جبکہ اینڈرسن اور سینٹر نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 263رنزکا ہدف ملا جو اس نے 2گیند قبل حاصل کر لیا ۔ کیویز کی جانب سے کین ولیمسن 84،مارٹن گپٹل 82اور کورے اینڈرسن 35رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ، پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور اظہر علی نے 2،2جبکہ وہاب ریاض ،محمد عرفان اور شعیب ملک نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ مارٹن گپٹل کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

پاکستان اور نیوزی کے مابین تیسرے ون ڈ ے کے مکمل سکور کارڈ کیلئے لنک پر کلک کریں