ہمیش ریشمیا اور فرح کریمی کی فلم ”تیرا سرور“ کا پہلا گیت ریلیز

فلم رواں سال11 مارچ کو بڑے پردے کی زینت بنائی جائے گی

اتوار 31 جنوری 2016 11:43

ہمیش ریشمیا اور فرح کریمی کی فلم ”تیرا سرور“ کا پہلا گیت ریلیز

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر مووی تیرا سرور کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم رواں سال11 مارچ کو بڑے پردے کی زینت بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

11مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم تیرا سرور کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں ہیرو ہمیش ریشمیا اپنی ہیروئن کے بغیر اپنے آپ کو ادھورا سمجھ رہے ہیں۔ ان کو گزرے ہوئے وقت کی یادیں تڑپا رہی ہیں اور وہ شدت سے ان لمحوں کو یاد کر رہے ہیں جس میں وہ اپنی ہیروئن کے ہمراہ تھے۔ ایکشن تھرلر مووی کا یہ پہلا گیت دھیمے سروں کا ہے جس میں جذبات کی عکاسی بخوبی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :