فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر روس کو نتائج بھگتنا پڑیں گے ترک صدر کا ر وس کو انتباہ

غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا رشین فیڈریشن، روس نیٹو تعلقات، علاقائی یا عالمی امن کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا طیب اردوان

اتوار 31 جنوری 2016 12:43

فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر روس کو نتائج بھگتنا پڑیں گے ترک صدر کا ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے روس کو انتباہ کیا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر روس کو نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔

(جاری ہے)

لاطینی امریکہ کے دورہ پر روانگی سے قبل استنبول ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے الزام لگایاکہ روس اس کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔ترک صدر نے کہا کہ ان غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا رشین فیڈریشن، روس نیٹو تعلقات، علاقائی یا عالمی امن کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :