رنبیر قطرینہ علیحدگی ، رشی کپور میڈیا پر برس پڑے

اتوار 31 جنوری 2016 12:53

رنبیر قطرینہ علیحدگی ، رشی کپور میڈیا پر برس پڑے

جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ قطرینہ کیف طویل عرصے تک ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد الگ ہو چکے ہیں۔حال ہی میں ڈی این اے کی طرف سے جوڑے کی علیحدگی پر لکھا گیا تھا کہ رنبیر کپور نے اپنے والدین کو علیحدگی کے متعلق کسی قسم کے تبصرے سے سختی سے منع کیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ معاملہ جب63سالہ اداکار رشی کپور کے علم میں آیا تو انکی طرف سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر میڈیا نمائندگان کے اس عمل کی شدید مذمت کی گئی۔

انکا کہنا تھا کہ اگرچہ ڈی این اے کی رپورٹ غیر مناسب نہیں تھی تاہم جھوٹ کا استعمال انھیں قطعی پسند نہیں ہے۔واضح رہے تاحال اداکارہ قطرینہ کیف اور رنبیر کپور کی طرف سے علیحدگی کے متعلق کسی قسم کا بیان نہیں دیا گیا ہے۔دونوں اداکار اپنی نئی آنے والی فلم ”جگا جاسوس“ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔