انجلینا جولی اپنے بچوں کے اداکار بننے کے سخت خلاف

اتوار 31 جنوری 2016 12:55

انجلینا جولی اپنے بچوں کے اداکار بننے کے سخت خلاف

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں ان کے بچے انکے اور اپنے با پ براڈ پٹ کے نقش قدم پر چلیں۔اداکارہ نے ”ٹو ڈے“ ٹی وی شو میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انکی اپنی اور انکے شوہر اداکار براڈ پٹ کی خواہش ہے کہ ان کے بچے بڑے ہو اداکار بننے کی بجائے کوئی دوسرازریعہ معاش تلاش کریں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں ان کے بچے پہلے اپنی پڑھائی مکمل کرکے اچھی نوکریاں حاصل کریں بعد میں فلم انڈسٹری کا رخ کریں۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس کے باوجود انھوں نے اپنے بچوں کو اپنی نئی آنے والی فلم ”کنگ فو پانڈا3“ کی کاسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔40سالہ اداکارہ نے بتایا کہ جب انھوں نے اپنے بچوں کو بتایا کہ وہ انھیں نئی فلم میں کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو بچوں کی جانب سے مثبت رد عمل کا اظہار کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ انھیں پوری امید ہے انکے بچے اپنے کام کو پوری ذمہ دار ی سے سر انجام دیں گے