جیکولین فرنینڈز اس ویلنٹائن پر سورج پنچولی کی گرل فرینڈ بنیں گی

اتوار 31 جنوری 2016 12:55

جیکولین فرنینڈز اس ویلنٹائن پر سورج پنچولی کی گرل فرینڈ بنیں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈز رواں سال ویلنٹائن ڈے پر اداکار سورج پنچولی کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے تیار کیے جانے والے اپنے نئے سنگل گانے ”جی ایف“ کی خصوصی ویڈیو میں اداکار سورج پنچولی کے ہمراہ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

”جی ایف“ کی ویڈیو میں دونوں اداکاروں کے درمیان ہاٹ کیمسٹری کی عکاسی کرنے کی کو شش کی گئی ہے۔ مذکورہ گانے کو معروف کوریو گرافر ریمو ڈیسوزا نے کوریو گراف کیا او ر گانے کی ویڈیو رواں ماہ ممبئی میں شوٹ کی گئی۔واضح رہے اس گانے کے بعد اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا شمار بھی بولی ووڈ کی ان اداکاراوٴں میں کیا جائے گا جو اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔اس سے قبل اداکارہ سونا کشی سنہا کا گایا ہوا گانا ”آج موڈ عشقولک ہے “بھی حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا