پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کیلئے امپائرز ، میچ ریفریز کا اعلان، علیم ڈاربھی امپائرنگ کرینگے

اتوار 31 جنوری 2016 13:13

پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کیلئے امپائرز ، میچ ریفریز کا اعلان، علیم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کیلئے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائر علیم ڈاربھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

سپر لیگ کیلئے منتخب امپائرز میں شوزب رضا، راشد ریاض، جول ولسن، خالد محمود، احسن رضا ،احمد شہاب شامل ہیں، میچ ریفریز کیلئے سری لنکا کے روشن ماہنامہ اور پاکستان کے محمد انیس کا انتخاب کیا گیا ہے اس موقع پر ڈومیسٹک کرکٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے امپائرز نے کہا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے بعد میچ آفیشلز کے انتخاب میں بھی مقامی ٹیلنٹ کو نظر انداز کیا مقامی امپائرز کے پاس سپر لیگ انٹرنیشنل میچز کا تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع تھا جسے ضائع کر دیا گیا۔