پانچواں ریگولر باؤلر نہیں کھلانے کا نقصان ہوا ،اظہر علی مضبوط کپتان نہیں ، وسیم اکرم

اتوار 31 جنوری 2016 13:13

پانچواں ریگولر باؤلر نہیں کھلانے کا نقصان ہوا ،اظہر علی مضبوط کپتان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ قومی ٹیم میں پانچواں ریگولر باؤلر نہیں کھلا یاگیا اور قومی ٹیم میں تسلسل نظر نہیں آتاہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہاکہ قومی ٹیم پانچواں ریگولر باولر نہیں کھلا یا گیاجو کہ بہت ضروری ہے اگر نا کھلایا جائے تومسائل پیداہوتے ہیں ،اظہر علی نے اچھی باولنگ کی تاہم وہ کوئی ریگولر باؤلر نہیں شعیب ملک نے اچھی باولنگ نہیں کی کیونکہ آف سپنر کامیاب تب ہوتاہے جب وہ آف سٹمپ کے باہر سے گیند کرواتاہے۔

وسیم اکرم نے کہاکہ اظہر علی ٹیم نہیں سلکٹ کرسکتے کیونکہ ابھی وہ چھوٹے ہیں اور مضبوط کیپٹن نہیں اور سلیکشن کمیٹی ہی کھلاڑیوں کو فائنل کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر پانچواں باولر ٹیم میں موجود ہو تو ٹیم کو فائدہ ہوتاہے اور اگر وہ اچھی گیند نہیں کرتا تو اس کی جگہ کوئی نان ریگولر بالر آکر آوور کرواتاہے

متعلقہ عنوان :