آج ہمارا دن نہیں تھا بد قسمتی سے ہار گئے اظہر علی کا تیسرے آخری میچ میں شکست پر افسوس کا اظہار

اتوار 31 جنوری 2016 13:15

آج ہمارا دن نہیں تھا بد قسمتی سے ہار گئے  اظہر علی کا تیسرے آخری میچ ..

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے تیسرے آخری میچ میں شکست پر افسوس کا اظہار کرتے کہاہے کہ آج ہمارا دن نہیں تھا بد قسمتی سے ہار گئے ۔

(جاری ہے)

انعامی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے اظہر علی نے کہاکہ مقررہ اوور ز میں 40رنز مزید بنا سکتے تھے تاہم بد قسمتی سے وکٹیں گنوا دیں ہم نے اچھا کھیلا لیکن میچ میں جیت حاصل نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ گپٹل اور ولیم سن نے اچھی پارٹنرشپ کی ہم نے میچ میں کم بیک کیا لیکن میچ نہیں جیت سکے ۔اظہر علی نے کہاکہ ٹیم میں مستقل مزاجی نظر نہیں آتی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈٹی ٹوینٹی سیریز کے بعدتیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔