نیوزی لینڈ کیخلاف آخری میچ میں لڑکر ہارے ، ٹیم کی قسمت اچھی نہیں تھی ،رمیزراجہ

اتوار 31 جنوری 2016 13:15

نیوزی لینڈ کیخلاف آخری میچ میں لڑکر ہارے ، ٹیم کی قسمت اچھی نہیں تھی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہاہے کہ آج پاکستانی ٹیم کی قسمت اچھی نہیں تھی تاہم ٹیم کو داد دینی چاہیے کیونکہ آج ہم لڑ کر ہارے ہیں پاکستان اگر مکمل اوورز کھیلتا تو ہدف تقریباً 320کے قریب ہونا تھا جو اچھا ہدف تھا ایسا نہیں ہوسکا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں رمیزراجہ نے کہاکہ بارش کے باعث پچ گیلی ہو گئی جس کی وجہ سے گیند سپن ہو رہا تھا اور پھنس بھی رہا تھا لیکن آج اظہر علی نے اچھی باولنگ کی ہے لیکن عرفان کی فٹنس پر سوال اٹھتاہے کہ آج ان کا سپل 130سے اوپر نہیں گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی کا مقابلہ سخت کیا اور اس لیے داد دینی چاہیے ،اچھی بات یہ ہے کہ کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا جب ٹیم لڑ کر ہارتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اگر مکمل اوورز کھیلتا تو ہدف تقریبا 320کے قریب ہونا تھا جو کہ اچھا ہدف تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا ۔