اداکارہ میرا کا ہسپتال کی تعمیر اور چندہ کے لئے ”جھولی پھیلاؤ “ مہم چلانے کا فیصلہ

اتوار 31 جنوری 2016 13:28

اداکارہ میرا کا ہسپتال کی تعمیر اور چندہ کے لئے ”جھولی پھیلاؤ “ مہم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) خو برو اداکارہ میرا نے ہسپتال کی تعمیر اور چندہ کے لئے ”جھولی پھیلاؤ “ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جھولی پھیلاؤ مہم کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا اور اس کا اختتام کراچی میں ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ اداکارہ میرا کو راولپنڈی کی ایک کارباری شخصیت نے ہسپتال کے لئے مفت اراضی د ینے کی پیش کش کی ہے جس کی وجہ سے میرا کو اس کے خوابوں کی تعبیر ملنے والی ہے ہسپتال کی تعمیر کے لئے جھولی پھیلا کر چندہ کیا جائے گا اور فروری کے آخر میں ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :