حکومت پنجاب کا فروری کے آخری ہفتے میں شجرکاری مہم شروع کر نے کا فیصلہ

کے پی کے حکومت کی طرز پر صوبے بھر میں کروڑوں درخت لگا ئے جا ئیں گے

اتوار 31 جنوری 2016 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے کے پی کے حکومت کی طرز پر صوبے بھر میں کروڑوں درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے شجرکاری مہم کا آغاز فروری کے آخری ہفتے سے اپریل کے دوسرے ہفتے تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

تمام بڑے شہروں ضلعی حکومتوں کی مدد سے درخت لگائے جائیں گے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں شجرکاری کی جائے گی اس حوالے سے کروڑوں درخت لگائے جائیں گے ۔ راولپنڈی ، فیصل آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، ملتان ، رحیم یار خان ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی سمیت تمام بڑے شہروں میں درخت لگائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :