خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کا معاملہ رواں ہفتے شروع کئے جانے کا امکان

اتوار 31 جنوری 2016 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) (ن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کا معاملہ نادرا میں رواں ہفتے شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں قومی اسمبلی کے این اے 125 میں (ن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور حامد خان حلقہ میں نادرا کی جانب سے 265 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی تصدیق کا عمل رواں ہفتے شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نادرا کی جانب سے تحریک انصاف اور ( ن) لیگ کے مذکورہ امیدواروں کو بلایا جائے گا اور ان سے تصدیق بارے تاریخوں کو مقرر کرنے اور تصدیق کے اخراجات بارے بات کی جائے گی اخراجات کا فیصلہ ہونے اور مشاورت مکمل ہونے کے بعد تصدیق کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :