سپریم کورٹ کا 8 فروری سے مقدمات کے التواء کی درخواستیں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 31 جنوری 2016 13:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے 8 فروری سے مقدمات کے التواء کی درخواستیں منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مقدمات کے جلد از جلد فیصلوں کے لئے التواء کی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گزشتہ ہفتہ ایف بی آر کے مقدمے میں واضح کیا تھا کہ 8 فروری تک تو التواء کی درخواستوں کی کسی حد تک اجازت مل جائے گی مگر اس کے بعد اس کی اجازت نہیں دی جائے گی قائم مقام چیف جسٹس نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وکلاء چاہیں تو ان کے خلاف قرار دادیں بھی منظور کر لیں مگر اب التواء نہیں ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :