'' انڈیکس دوبئی'' میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے درخواستیں طلب
اتوار 31 جنوری 2016 14:11
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے عالمی تجارتی میلے '' انڈیکس دوبئی'' میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 19 فروری 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔
(جاری ہے)
اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روزہ عالمی تجارتی نمائش 23 مئی 2016ء کو شروع ہو گی جس میں ٹیکسٹائلز، گھریلو ، باتھ روم ، پردے ، اسیسریز ، فلور کورنگ ، مشین اور ہاتھ سے بنے قالین ، ہارڈ اور سافٹ ووڈ فلورنگ ، فرنیچر اور دستکاریاں ، بیڈ روم ، آئٹمز اور گفٹ آئٹمز سمیت مختلف مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے، جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ چار روزہ عالمی تجارتی میلہ 26مئی 2016ء کو اختتام پذیر ہوگا۔ میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.