” انٹر موٹ 2016“ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے درخواستیں طلب
اتوار 31 جنوری 2016 14:12
اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے کولون ، جرمنی میں منعقد ہونے والی 5روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ” انٹر موٹ 2016“ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے 15فروری 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔
(جاری ہے)
اتھارٹی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کے دستانے ، سوٹس ، جوتے ، سینڈلز اور دیگر مصنوعات تیار کرنے والے ادارے عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے ذریعے بین الاقوامی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ پانچ روزہ عالمی تجارتی میلہ 5تا9اکتوبر 2016ء تک جاری رہے گا۔ جس میں دنیا بھر سے تجارتی ادارے شرکت کرینگے۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں.مزید تجارتی خبریں
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.