مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران جنریٹروں کی درآمدات میں 20فیصد اضافہ

اتوار 31 جنوری 2016 14:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران جنریٹروں کی ملکی درآمدات میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران 791ملین ڈالر کے جنریٹر درآمد کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2014ء کے دوران جنریٹرز کی ملکی درآمدات کا حجم 658ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15کے دوران جنریٹرز کی درآمدات کا درآمدی بل 1.4ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 2013-14ء کے دوران درآمدی حجم 1.1ارب ڈالر اور مالی سال 2012-13ء کے دوران 95ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔