چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا ، 2017ء کے اختتام تک ملک سے بجلی کی قلت کا مسئلہ ختم جائیگا، ڈاکٹر مفتاح اسمعیل

اتوار 31 جنوری 2016 14:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسمعیل نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دیے گا اور آئندہ سال 2017ء کے اختتام تک ملک سے بجلی کی قلت کے مسئلہ کا خاتمہ ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2025ء تک ملک کی مڈل کلاس آبادی 100ملین افراد تک بڑھ جائیگی جو بین الاقوامی کمپنیوں کیلئے ایک بڑی منڈی ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور توانائی بحران کے خاتمہ سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہونے سے ملکی ترقی کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔