انسٹاگرام پر سدہارتھ ملہوترا کے مداحوں کی تعداد 10لاکھ ہو گئی

اتوار 31 جنوری 2016 14:17

انسٹاگرام پر سدہارتھ ملہوترا کے مداحوں کی تعداد 10لاکھ ہو گئی

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار سدہارتھ ملہوترا کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 10لاکھ ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”سٹوڈنٹس آف دی ائیر“ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے اداکار سدہارتھ ملہوترا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔اداکار نے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 10لاکھ ہو نے کا انکشاف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ یوں ہی اپنے محبتوں اورچاہتوں کا اظہار کرتے رہیں۔واضح رہے کہ سدہارتھ ملہوترا نے نئی آنے والی فلموں”کپور اینڈ سنز“اور” بار بار دیکھو“ میں نظر آئیں گے۔