کنگنارناوت فلم”رنگون“ میں ایکشن سٹاربنیں گی

اتوار 31 جنوری 2016 14:17

کنگنارناوت فلم”رنگون“ میں ایکشن سٹاربنیں گی

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) بالی وڈ فلم اداکارہ کنگنارناوت اپنی نئی فلم”رنگون“ میں ایکشن سٹار کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگنارناوت نے کہا ہے کہ وہ فلم”رنگون“ میں 40کی دہائی کی ایکشن سٹار جولیا کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ ایک اچھی رقاصہ بھی تھی ۔انہوں نے فلم کی عکسبندی کی تصویریں بھی شیئر کیں جس میں وہ ایکشن سٹائل میں دکھائی دے رہیں۔انہوں نے کہا کہ جب مداح فلم دیکھیں گے تو انہیں انکا کردار پسند آئے گا۔مذکورہ فلم کی ہدایات ویشال بھردواج دے رہے ہیں جس کی کاسٹ میں سیف علی خان اور شاہد کپور بھی شامل ہیں۔