کیوی کپتان برینڈن میکلم آسٹریلیا کیخلاف الوداعی سیریز کھیلیں گے

اتوار 31 جنوری 2016 14:50

کیوی کپتان برینڈن میکلم آسٹریلیا کیخلاف الوداعی سیریز کھیلیں گے

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میک کلم فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور وہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہوگی اس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ جارح مزاج بلے باز سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میکلم مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں اور وہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں قیادت کے فرائض انجام دیں گے

متعلقہ عنوان :