پریٹی زینٹا کی سالگرہ تقریب میں سلمان خان سمیت نامور ستاروں کی شرکت
اتوار 31 جنوری 2016 14:52
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء)بالی وڈ کی ڈمپل کوئین پریٹی زینٹا نے اپنی زندگی کی 41بہاریں دیکھ لیں۔ اداکارہ پریٹی زینٹا نے اپنی 41ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا جس ان کے سب سے اچھے دوست اور بالی ووڈ کے دبنگ اداکارہ سلمان خان سمیت انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پریٹی زینٹا 31 جنوری 1975کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں پیداہوئیں اورانہوں نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کا آ غاز 1998میں فلم دل سے میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے کیا جبکہ بطور ہیروئیں انہوں نے اپنی پہلی فلم ”سولجر“ کی جو بالی ووڈ میں بے حد کامیاب رہی۔
اس کے بعد پریٹی نے بالی ووڈ میں بے شمار بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا جن میں ”کیا کہنا“،مشن کشمیر،دل چاہتا ہے،چوری چوری چپکے چپکے،کوئی مل گیا،کل ہو نا ہو،ویر زارا،سلام نمستے،کرش،کبھی الوداع نہ کہنا سمیت ہندی ،تیلگو، پنجابی شامل ہیں۔(جاری ہے)
یہی نہیں 2010میں اداکارہ پریٹی زینٹا کی فنی اور انسانی فلاح و بہبود کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف ایسٹ لندن کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا۔بالی ووڈ میں اپنا کیر ئیر کامیابی سے ہمکنار کرنے والی پریٹی زینٹا فلموں کے علاوہ ایک نجی ٹی وی چینل پر چیٹ و اپ گلوز اینڈ پرسنل ود پی زی کی میزبالی بھی کر چکی ہیں
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معلوم نہیں تھا سلمان خان میری زندگی بدل دیں گے، زرین خان
-
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
-
چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکاری کیلئے سلیکٹ ہوا تھا: فیصل رحمٰن
-
بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ تیار، جلد سلمان خان کو سنائیں گے، پروڈیوسر
-
حمائمہ ملک کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
-
حمائمہ ملک کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
دورانِ کنسرٹ خاتون مداح عاطف اسلم کے گلے لگ گئی، بوسہ بھی دیا
-
سلمان خان نے نئی ویڈیو پوسٹ کردی،مداح خوشی سے جھوم اٹھے
-
انورمقصود کی مشہور شخصیات سے ملاقات،گورنر سندھ کو ہر مرحلے پر اپنے تعاون کا یقین دلایا
-
شادی کی پیشکش کرنیوالوں کا دل سے شکریہ، نشوبیگم
-
ہانیہ عامراوربادشاہ کی پھرملاقات، ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.