اچھا سکور کرنے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر مایوسی ہوئی، آج ہمارا دن نہیں تھا بد قسمتی سے ہار گئے، ٹیم میں مستقل مزاجی نظر نہیں آتی

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا تقریب تقسیم انعامات سے خطا ب

اتوار 31 جنوری 2016 15:07

اچھا سکور کرنے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر مایوسی ہوئی، آج ہمارا دن نہیں ..

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء)قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ اچھا سکور کرنے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر مایوسی ہوئی، آج ہمارا دن نہیں تھا بد قسمتی سے ہار گئے، ٹیم میں مستقل مزاجی نظر نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انعامی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے اظہر علی کا کہناتھا کہ مقررہ اوور ز میں 40رنز مزید بنا سکتے تھے لیکن بد قسمتی سے وکٹیں گنوا دیں ،ہم نے اچھا کھیلا لیکن میچ میں جیت حاصل نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ گپٹل اور ولیم سن نے اچھی پارٹنرشپ کی ،ہم نے میچ میں کم بیک کیا لیکن میچ نہیں جیت سکے۔اظہر علی کا کہناتھا کہ ٹیم میں مستقل مزاجی نظر نہیں آتی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈٹی ٹوینٹی سیریز کے بعدتیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔