ناقص کارکردگی،پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا احمد شہزاد کو ایشیا کپ ، ورلڈ ٹی ٹونٹی سے ڈراپ کر نیکا فیصلہ

اتوار 31 جنوری 2016 15:07

ناقص کارکردگی،پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا احمد شہزاد کو ایشیا کپ ، ورلڈ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزادکی ایشیاکپ 2016ء سمیت آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی20میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ٹی ٹوئنٹی کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے ممبرز کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں احمد شہزادکو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، احمد شہزاد کو نہ صرف آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی بلکہ بنگلہ دیش میں تین ہفتے بعدکھیلے جانے والے ایشیاء کپ میں بھی نہیں کھلایاجائے گا۔

واضح رہے کہ احمد شہزاد ان دنوں خراب فارم سے دوچار ہے جو یکم مارچ 2014ء سے کھیلی گئی آخری15اننگز میں وہ صرف دو ہی بار اپنا انفرادی اسکور 35سے اوپرپہنچایاہے اور اس عرصے میں جن سات پاکستانی بلے بازوں نے 140+رنز بنائے ہیں،اْن میں احمد شہزاد ہی اسٹرائک ریٹ کے اعتبار سے سب سے پیچھے ہے۔