نیل میکنزی نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اتوار 31 جنوری 2016 15:09

نیل میکنزی نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈربن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقی بیٹسمین نیل میکنزی نے انٹر نیشنل کرکٹ سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ان کا فرسٹ کلاس کیریئر اکیس سال پر محیط رہا۔ اس دوران انہوں نے تقریباً36ہزار رنز بنائے۔

(جاری ہے)

وہ اس وقت ماسٹر ز چیمپئنز لیگ میں دیگر ریٹائرڈ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ وہ ورگو سپر کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ نے انہیں کیریئر ، جوش وجذبہ اور سنہری یادیں فراہم کیں چند کھلاڑی کہہ سکتے ہیں کہ انہیں پروفیشنل لیول پر کئی سال کھیلنے کا موقع ملا اور وہ یہ موقع ملنے پر حکام کے مشکورو ممنون ہیں۔

متعلقہ عنوان :