سی ڈی اے مارکیٹوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے‘ خالد چوہدری

عدم تو جہی کی وجہ سے مارکیٹیں کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہیں‘ ظفر گجر

اتوار 31 جنوری 2016 15:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکریٹری اطلاعات خالد چوہدری نے کہا ہے کہ گذشتہ کئی برس سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارکیٹوں میں سی ڈی اے نے کوئی ترقیاتی کا نہیں کرائے جس کی وجہ سے مارکیٹیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کر رہی ہیں ۔

چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل اور ممبر ایڈمن عامر احمد علی فوری طور پر مارکیٹوں میں ترقیاتی کام کرانے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دیں ۔ یہ مطالبہ انہوں نے آئی اینڈ آئی سینٹر جی ٹین فور میں تاجروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خالد چوہدری نے مذید کہا کہ اسلام آباد بھر میں پینے کا پانی دستیاب نہیں اور موجودہ فلٹر یشن پلانٹ کے فلٹر وغیرہ تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے نا قابل استعمال ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

سٹریٹ لائٹ موجود نہیں اور موجود ہیں وہ جلتی نہیں ۔ فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ جبکہ سوریج لائیسنس بوسیدہ ہو چکی ہیں اور اکثر گٹر اُبلتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ تاجر برادری سی ڈی اے سے نالاں ہے اور امید کرتی ہے کہ ایف سیکٹروں کی طرح جی اور آئی سیکٹر وں میں بھی سڑکوں اور دیگر کاموں پر توجہ دے گی۔ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آئی اینڈئی سینئر جی ٹین فور کے نو منتخب صدر ظفر اقبال گجر نے کہا کہ تاجروں نے ووٹ دے کر کامیاب کرایا ہے ان کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے انشاء للہ دن رات ایک کر دیں گے۔ انہوں نے سی ڈی اے افسران کو متنبہ کیا کہ چھوٹے سیکٹروں سے سو تیلی ماں جیسا سلوک کرنا چھوڑ دیں اور ترقیاتی کام کرائیں۔

متعلقہ عنوان :