پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ملک کی معیشت میں استحکام آئے گا ماہر توانائی

ایل این جی کی درآمد سے ملک میں سستی بجلی پیدا ہوگی اورگیس کی کمی پر قابو پایا جائے گا ڈاکٹر گل فراز

اتوار 31 جنوری 2016 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) ماہر توانائی ڈاکٹر گل فراز نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ملک کی معیشت میں استحکام آئے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ڈاکٹر گل فراز نے کہاکہ ایل این جی کی درآمد سے ملک میں سستی بجلی پیدا ہوگی اورگیس کی کمی پر قابو پایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :