پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دسواں جائزہ اجلاس (کل) ہوگا

اتوار 31 جنوری 2016 15:51

اسلام آباد/ دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء ) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان دسواں جائزہ اجلاس (کل) پیر کو دبئی میں ہوگا‘ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخزانہ اسحاق ڈار جبکہ ہیرالڈفنگر آئی ایم ایف کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد پاکستان کو 50کروڑ ڈالر کی 11ویں قسط جاری کر نے کے لےئے سفارشات بھی تیار کی جائیں گی- اس سلسلے میں (کل) پیر کو دبئی میں پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف کے نمائندوں کی حتمی ملاقات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :