پاک اینگلنگ کلب نے 5 سال کیلئے عہدیداروں کا چناؤ کر لیا

تمام عہدیداروں کا چناؤ متفقہ طور پر عمل میں لایا گیا‘ عارف مجید ایڈووکیٹ الیکشن کمشنر تھے مچھلی کے شوقیہ شکاریوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے‘ نومنتخب صدر عمر علی خان

اتوار 31 جنوری 2016 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء)مچھلی کے شوقیہ شکاریوں کی تنظیم پاک اینگلنگ کلب (رجسٹرڈ) کی جنرل باڈی کا اجلاس راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہوا۔ جائنٹ سیکرٹری اعجاز حسین قریشی (گٹو) نے کلب کی کارکردگی پیش کی جس کے بعد کلب کے لیگل ایڈوائزر/ الیکشن کمشنر عارف مجید (ایڈووکیٹ) نے کلب کے عہدیداروں کو قواعد کے مطابق الیکشن کرائے۔

آئندہ پانچ سال کیلئے کلب کے مندرجہ ذیل عہدیداروں کو متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا ۔ صدر عمر علی خان‘ سینئر نائب صدر بریگیڈئر (ر) طاہر اکبر‘ نائب صدر اول: مبشیر الاسلام‘ نائب صدر دوم: ملک رستم خان‘ نائب صدر سوم: راشد اسدی‘ جنرل سیکرٹری :محمد فہیم انورخان، ایسوسی ایٹ/جائنٹ سیکرٹری: اعجاز حسین قریشی (گٹو)، فنانس سیکرٹری: افضال ملک/ صدیق عثمانی‘ آفس سیکرٹری جاوید اقبال اور قاضی خالد‘ لیگل ایڈوائزر عارف مجید (ایڈووکیٹ) چیف ایگزیکٹیو: استاد شادا، گوورننگ باڈی کے ارکان میں خالد عثمانی‘ قاضی خالد‘ عارف مجید (ایڈووکیٹ) افضال احمد اور راؤ امر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کلب کے نومنتخب صدر عمر علی خان نے کلب ممبران کا بھرپور اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شوقیہ شکاریوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن کوششیں بروئے کار لاؤں گا۔ انہوں نے ایڈہاک کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب کے سینئر جائنٹ سیکرٹری اقبال ملک‘ راولپنڈی کرائمز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سلطان شاہ نے گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کی۔