دہلی میں حضرت امیر خسرو کے سالانہ عرس میں شرکت کے لیے درخواستیں طلب

درخواست کے ہمراہ ایک ہزار روپے کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا ضروری ہے: وزارتِ مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی

اتوار 31 جنوری 2016 17:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) وزارتِ مذہبی امور نے دہلی میں حضرت امیر خسرو کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے درخواستیں طلب کر لی ہیں،عرس کی تقریبات21سے 28جولائی تک دہلی میں جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئیے کے مطابق حضرت امیر خسرو کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی 19/فروری ،2016ءء تک درخواستیں دے سکتے ہیں درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے (Rs.1000/-)کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا لازمی ہے عرس کی تقریبات 21تا 28 جولائی ، 2016ءء تک بھارت کے شہر دہلی میں جاری رہیں گی وزارت کے مطابق عرس میں 200پاکستانی زائرین کو شرکت کیلئے بھیجا جائے گا تاہم درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو 11/مارچ، 2016ءء کو دِن 11بجے وزارت میں قرعہ اندازی کے ذریعے زائرین کا چناؤ کیا جائے گاعرس سے متعلق دیگر تفصیلات /ہدایات درخواست فارم اوروزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں پرانے فارموں پر بھیجی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی

متعلقہ عنوان :