واپڈا نے رینی کینال پروجیکٹ کی سطح بڑھانے کی سندھ حکومت کا مطالبہ مسترد کر دیا

اتوار 31 جنوری 2016 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) پانی و بجلی کے ترقیاتی ادارے ( واپڈا) نے رینی کنال پروجیکٹ کی نشیبی سطح بڑھانے کی سندھ حکومت کے مطالبہ کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ درخواست ناقابل قبول ہے کیونکہ یہ کینال ( نہر ) آپریٹ ہونے کے لئے بالکل تیار ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق واپڈا نے عدالت عظمی کے سامنے پروجیکٹ کے حوالے سے رپورٹ رکھی تھی رینی کینال پروجیکٹ واٹرسسیکٹر کا میگاپروجیکٹ ہے جو 2002 میں اس وقت کے صدر نے لانچ کیا تھا جب ڈسچارج 250000 کیوسک سے بڑھ جائے گا تو یہ دریائے سندھ کا اضافی پانی بروئے کار لائے گا ۔

متعلقہ عنوان :