اسلام آباد،خود کش حملہ آوروں کے حوالے سے آگاہی مہم شروع

جڑواں شہروں کے بازاروں میں بینز آویزاں کردئیے گئے

اتوار 31 جنوری 2016 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) حکومت کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اسلا م آباد کے بازاروں میں خود کش حملہ آوروں کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرتے ہوئے بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں جس میں خودکش حملہ آور کے حوالے سے چند معلومات دی گئی ہیں اور اطلاع کے لیے 1135فون نمبر بھی دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہریوں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور کسی خودکش حملہ آور کے حوالے سے یاکسی مشکوک شخص کے حوالے سے حکومت کی جانب سے دئیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں ۔

اس حوالے سے جڑواں شہروں کے بازاروں میں بینز آویزاں کردئیے گئے ہیں جن میں خود کش حملہ آور کی نشانیاں بتائی گئی ہیں جن میں یہ کہا گیا ہے کہ ”خود کش حملہ آور کی عمر ”14سے 19سال “کے درمیان ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ” خود کلامی اور ہونٹوں کی مسلسل جنبنش “،”لباس بھاری ڈھیلا اور صاف“ ،”مشکوک حرکات وسکنات “،”چہرے پر پیلاہٹ اور رنگت اڑی ہوئی “ہوگی ،دونوں ”بازجسم سے فاصلے پر “ہوں گے ،”عموما سپورٹس جوتے یاجوگر پہنے“ ہوئے ہوں گے ۔بینرز میں شہریوں سے کہا گیاہے کہ وہ اگر کسی بھی ایسے شخص یا مشکو ک شخص کو دیکھیں تو وہ” 1135“پر فوری اطلاع دیں جبکہ اطلاع دینے والے کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :