معروف کیوی کمنٹیٹر سائمن ڈیول نے احمد شہزاد،ویرات کوہلی کامضحکہ خیز موازنہ کرڈالا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 31 جنوری 2016 18:56

معروف کیوی کمنٹیٹر سائمن ڈیول نے احمد شہزاد،ویرات کوہلی کامضحکہ خیز ..

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اپنی پرفارمنس سے زیادہ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی نظروں میں رہتے ہیں اور اسی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جاتی ہے ،ان نقادوں میں اب نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر سائمن ڈیول کا بھی اضافہ ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روز ہ میچ میں جب احمد شہزاد بیٹنگ کریز پر موجود تھے تو اس وقت کمنٹری بکس میں موجود کیوی کمنٹیٹر سائمن ڈیول ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال کا موازنہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے کر رہے تھے ، اسی دوران سائمن ڈیول نے مضحکہ خیز انداز میں جملہ کسا کہ پاکستانی اوپنر گراؤنڈ سے باہر تو کوہلی کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن گراؤنڈ کے اندر ان کا ریکارڈ سٹار بھارتی بلے باز کے عشر عشیر بھی نہیں ہے ۔

ان کے ساتھ کمنٹری کرنے والے سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے بھی ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اب تک 25ون ڈے سنچریاں سکور کرچکے ہیں اور احمد شہزاد صرف 6سنچریاں اپنے نام کر سکے ہیں ۔