آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت ویمن کو 15 رنز سے ہرا دیا

اتوار 31 جنوری 2016 20:06

آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت ویمن کو 15 رنز ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31جنوری۔2016ء) آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت ویمن کو 15 رنز سے ہرا دیا، بھارتی ٹیم 137 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ گزشتہ روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ایلیز پیری نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بھارتی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ ایلیز پیری نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا جبکہ بھارت کی جولین گوسوامی سیریز کی بہترین پلیئر قرار پائیں۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز 2-1 سے بھارت کے نام رہی۔

متعلقہ عنوان :