ہمارا مشن کراچی سمیت سندھ بھر میں امن قائم کرنا ہے، نوجوان ہمارا اثاثہ اور طاقت ہیں،ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال کاحب کار ریلی کے شرکا ء سے خطاب

اتوار 31 جنوری 2016 20:17

ہمارا مشن کراچی سمیت سندھ بھر میں امن قائم کرنا ہے، نوجوان ہمارا اثاثہ ..

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ ہمارا مشن کراچی سمیت سندھ بھر میں امن قائم کرنا ہے، دشمن کم ہوں تو کارروائیاں بھی کم ہوتی ہیں، کارروائیاں کم ہوں تو کہا جاتا ہے کہ ان کی سیٹنگ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کوحب میں کار ریلی کے اختتام پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ اور طاقت ہیں۔کراچی سمیت سندھ بھر میں امن ہماری ترجیح ہے،حب کا ریلی کا مقصد لوگوں میں خوف کو کم کرنا ہے۔ ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسے لوگوں پر نظر رکھیں جو مشکوک ہوں۔ میجر جنرل بلال اکبر نے بھی حب کار ریلی میں حصہ لیا۔انہوں نے 22کلومیٹر کا فاصلہ32منٹ میں طے کیا۔

متعلقہ عنوان :