Live Updates

مولانا جھوٹ اور سچ کو آپس میں خلط ملط کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے‘خیبر پختونخوا کے لوگ اورپولیس تب بھی دہشتگردوں سے لڑرہے تھے جب وہ زرداری حکومت کے مزے لے رہے تھے ،کے پی میں دہشت گردی کے واقعات میں پچاس فیصد کمی واقعی ہوئی ہے،مولانا کے پی کے عوام اورپولیس کی قربانیوں کا مذاق اڑانا بند کریں،تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کامولانا فضل الرحمان کے بیان پرردعمل

اتوار 31 جنوری 2016 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ مولانا جھوٹ اور سچ کو آپس میں خلط ملط کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،خیبر پختونخوا کے لوگ اورپولیس اس وقت بھی دہشت گردوں سے لڑرہے تھے جب مولانا صاحب زرداری کے ساتھ حکومت کے مزے لے رہے تھے ایک برس کے دوران کے پی میں دہشت گردی کے واقعات میں پچاس فیصد کمی واقعی ہوئی ہے،مولانا کے پی کے عوام اورپولیس کی قربانیوں کا مذاق اڑانا بند کریں۔

(جاری ہے)

اتوار کو مولانا فضل الرحمان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ مولانا ہر پارٹی کی حکومت کا حصہ بننے کا شوق ضرورپورا کریں مگر غلط بیانی سے اجتناب کریں،ان کو یہ چاہیے کہ وہ مرکزی حکومت پر نیشنل ایکش پلان کے موثر دباؤ ڈالیں کیونکہ دہشت گردی کے خاتمے کی بنیادی ذمہ داری وفاقی حکومت نے اپنے ذمے لے رکھی ہے،مولانا جھوٹ اورسچ کو آپس میں خلط ملط کرنے میں ثانی نہیں رکھتے،پختونخوا کے عوام اورپولیس نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں اور جب مولانا صاحب زرداری حکومت کے مزے لے رہے تھے تب بھی پولیس اورعوام قربانیاں دے رہے تھے اورآج بھی دے رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں پچاس فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات