وزیراعظم میٹروبس کی طرز پر کراچی میں بھی جلد گرین لائن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، گورنرسندھ

اتوار 31 جنوری 2016 20:34

وزیراعظم میٹروبس کی طرز پر کراچی میں بھی جلد گرین لائن پروجیکٹ کا افتتاح ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31جنوری۔2016ء) گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف میٹروبس کی طرز پر کراچی میں بھی جلد گرین لائن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو نئے ناظم آباد پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ایڈمرل عارف اللہ حسینی ،سی ای او اے ار وائی سلمان اقبال ، عارف حسین ، کراچی کینگز کے کھلاڑیوں ، بزنس مین اور دیگر نے شرکت کی ۔

گورنرسندھ نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم محمد نوازشریف کو کراچی کے ٹریفک کو بہتر بنانے کے لئے پروجیکٹ شروع کرنے کی دورخواست کی تھی جو وزیراعظم نے منظور کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد کراچی میں بھی میٹروبس کی طرز پر گرین لائن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے جو ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا گرین لائین سے پورشہرمسلک ہوگااور اس پروجیکٹ سے شہریوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے نئے ناظم آباد کے پروجیکٹ پر عارف حبیب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی میں نجی شعبہ کا تعاون انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن امان کے حوالے سے قانون نافذکرنے والے اداروں نے بڑی کوشیش کی ہے جو قابل تحسین ہے ۔ گورنرسندھ نے اسپورٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپرلیگ میں جو بھی ٹیم جیتے گی دراصل وہ پاکستان کی ہی جیت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس لیگ سے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کی بحالی میں مدد ملے گی۔ تقریب سے ایڈمرل عارف اللہ حسینی ،سی ای او اے ار وائی سلمان اقبال ، عارف حسین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :