کراچی سے گوادر اور کراچی سے ایران فیری سروس کے آغاز کیلئے تمام تیاریاں مکمل ، لوگوں کو سستی سفری سہولت کی فراہمی کیلئے فیری سروس دو ماہ کے اندر شروع ہو گی

اتوار 31 جنوری 2016 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31جنوری۔2016ء) کراچی سے گوادر اور کراچی سے ایران فیری سروس کے آغاز کیلئے تمام تر تیاری مکمل کر لی گئی۔ زائرین اور لوگوں کو سستی سفری سہولت کی فراہمی کیلئے کراچی، ایران اور کراچی گوادر فیری سروس دو ماہ کے اندر شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

سروس سے خطے میں سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ سال 18دسمبر کو پورٹ قاسم کے دورے کے موقع پر پاکستان نیشنل شیسنگ کارپوریشن کو کراچی گوادر اور کراچی ایران فیری سروس پر کام تیزی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وفاقی وزیر برائے پورٹس و شپنگ کامران مائیکل نے وزیراعظم کو ہدایات کی روشنی میں فیری سروس 2ماہ کے اندر شروع کرنے کیلئے اقدامات کو تیز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :