شام ،بی بی زینب کے روضے کے قریب خودکش حملوں اور بم دھماکے میں 45افراد ہلاک، 110سے زائد زخمی

اتوار 31 جنوری 2016 21:10

شام ،بی بی زینب کے روضے کے قریب خودکش حملوں اور بم دھماکے میں 45افراد ..

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) شام میں بی بی زینب کے روضے کے قریب خودکش حملوں اور بم دھماکے میں کم از کم 45افراد ہلاک اور 110سے زائد زخمی ہوگئے۔روضے کو گزشتہ سال فروری میں بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اتوار کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق ایک کار میں رکھا گیا مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کے بعد اردگرد کی عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس نے عمارتوں کو گرتے ہوئے دیکھا جس جگہ دھماکے ہوئے وہاں ایک پانچ منزلہ بلڈنگ میں فوج کا دفتربھی تھا جبکہ عمارت میں فیملیز بھی رہتی تھیں۔روضے والی گلی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔دھماکوں کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائیاں شروع کر دیں۔تاحال کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :